انتہائی افسوسناک خبر: ایک اور خوبصورت آواز ہمیشہ کے لئے خاموش ہو گئی

انتہائی افسوسناک خبر: ایک اور خوبصورت آواز ہمیشہ کے لئے خاموش ہو گئی

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صحرائے تھر سے گونجنے والی ایک اوردلکش آوازمائی فاطمہ خاموش ہوگئی۔مائی فاطمہ کاشمار تھرپارکر کی معروف لوک فنکاراؤں میں ہوتا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق مائی فاطمہ جگر اورگردوں کی بیماری میں مبتلا تھیں اورانہوں نے اپنی زندگی کی 71 بہاریں دیکھی تھیں۔


مائی فاطمہ نے سندھی، مارواڑی اور سرائیکی زبانوں میں اپنا فن پیش کیا جو عوام میں مقبول ہے،انہوں نے تھر کی ثقافت اور لوک گیتوں کواپنے گیتوں کے ذریعے اجاگرکیا۔

Comments