اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کے فرزند مولانا اسجد محمود کے سکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ مولانا اسجد محمود کے سکواڈ کی گاڑی کوحادثہ وانڈہ یارک کے قریب پیش آیاجس کے نتیجے میں انصار السلام کے دو رضاکار شہید اورایک زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے ۔

Comments
Post a Comment