عورت کے 365 چلتر : منڈی بہاؤالدین میں خاتون نے نئے عاشق کے ہاتھوں 10 سالہ پرانا عاشق مروا دیا ۔۔۔ طریقہ واردات ایسا کہ ہرگز نہ پکڑی جاتی مگر پولیس کو ایک شک ہو گیا ۔۔۔۔۔ خاتون کا شہر بسلسلہ روز گار بیرون ملک مقیم ہے ۔ اور یہ اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ شوہر کے پیسوں پر خوب موج مستی کے ساتھ زندگی گزار رہی تھی ، دنیا کی ہر آسائش مہیا لیکن ہوس نے مت مار رکھی تھی ، اکیلی ہونے کی وجہ سے اپنی چھوٹی بہن کو ساتھ رکھا ہوا تھا ۔ اس خاتون کے پچھلے 10 سال سے علاقہ کے ایک کھاتے پیتے نوجوان سے تعلقات تھے ، یہ تعلقات ٹھیک ٹھاک چل رہے تھے کوئی مسئلہ نہ ہوا لیکن 10 سال شاید ایک ہی بندے کے ساتھ رہ رہ کر انسان اکتا جاتا ہے ، محترمہ نے ایک اور عاشق بنا لیا مگر اب پرانا کمبل جان نہیں چھوڑ رہا تھا تو نئے عاشق کے ساتھ ملکر ایک خوفناک پلان بنایا ۔۔ پلان کے تحت خاتون نے پرانے آشنا کو فون کیا کہ آجاؤ اور مجھے باہر لے چلو آج تمہارے ساتھ وقت گزارنے کو دل کررہا ہے ۔ عاشق صاحب تشریف لے آئے اور خاتون کو گھمانے پھرانے باہر لے گئے ، شہر میں ہی ایک روڈ پر 2 موٹرسائیکل سواروں نے قریب سے آکر عاشق صاحب کو گو۔لیاں مار دیں اور فرار ہو گئے ،اسی دوران خاتون بھی چپکے سے گاڑی سے اتری اور نکل گئی ۔ لوگ اکٹھے ہو گئے تو زخمی عاشق نے اس واردات کو ڈ۔کیتی قرار دیا ۔ جب کہ اس نے اس دوران اپنے موبائل کا ڈیٹا اور کال ریکارڈ بھی ضائع کردیا یعنی موبائل ری سیٹ کردیا ۔ پولیس موقع پر پہنچی تو زخمی عاشق نے بتایا کہ وہ اکیلا کہیں جارہا تھا ڈا۔کؤوں نے رکنے کا اشارہ کیا اور نہ رکنے پر فائیر۔نگ کردی ۔ لیکن جب شدید زخمی کو اسکی گاڑی سے ریسکیو کی وین میں ڈالا جارہا تھا تو پولیس نے نوٹ کیا کہ زخمی کا ازار بند کھلا ہوا ہے ، کار کی تلاشی لینے پر پولیس کو کچھ ممنوعہ اشیاء بھی ملیں اور زخمی کا موبائل بھی بظاہر کچھ نہیں بتا رہا تھا ۔۔۔ پولیس کو شک میں ڈالنے کے لیے یہ حالات اور شواہد کافی تھے ۔ اس دوران پتہ چلا کہ زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے ۔علاقہ کی سی سی ٹی وی ویڈیوز چیک کی گئیں مق۔تول کا نمبر ٹیکنیکل ٹیم کے حوالے کیا گیا تو واقعہ سے کچھ دیر پہلے خاتون کی کالز سامنے آئیں خاتون کو اسکے نمبر سے ٹریس کیا گیا اور تھانے لایا گیا تو پہلے تو اس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا لیکن تھوڑی محنت کے بعد اس نے اعتراف کر لیا کہ اس نے اپنے ایک دوست کو اس پرانے عاشق کا قصہ ختم کرنے کو کہا تھا کیونکہ پرانا عاشق اب اسکے بعد اسکی چھوٹی بہن کو بھی اپنی ہو۔س کا نشانہ بنانا چاہتا تھا ، خاتون کے اعتراف کے بعد پولیس نے دیگر یعنی اصل ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ۔۔ یہ واقعہ جنوری کے آخری ہفتے میں پیش آٰیا تھا اور اب تک تمام ملزمان کو چالان کرکے جیل بھجوا دیا گیا ہے

Comments
Post a Comment