ڈھاکہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلہ دیش کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعات اتوار کے روز صبح سے رات تک پیش آئے۔ ہلاکتیں مختلف اضلاع میں رپورٹ ہوئیں جن میں گائبندھا، سراج گنج، جمال پور، ٹھاکرگاؤں، بوگرہ، ناٹور اور پنچ گڑھ شامل ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے ڈپٹی کمشنرز نے ان واقعات کی تصدیق کر دی ہے۔
دوسری جانب ڈھاکہ یونیورسٹی میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے دو طالبات زخمی ہو گئیں، جنہیں فوری طور پر ڈھاکہ میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں خراب موسم اور گرج چمک کے باعث ایسے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Comments
Post a Comment