خوشی کی خبر۔۔۔ فیول کی قیمت میں 74 روپے کمی!

خوشی کی خبر۔۔۔ فیول کی قیمت میں 74 روپے کمی!

حکومت نے جہاں ایک طرف پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، وہاں دوسری طرف لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول سستا کر دیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 63 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 365 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہو گئی، لائٹ ڈیزل 28 روپے 81 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ جیٹ فیول کی قیمت میں 74 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 396 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے، یہ نئی قیمتیں ایک ہفتے کے لیے نافذ رہیں گی۔ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر اور پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Comments