چین کا آبنائے ہرمز کے حوالے سے بڑا بڑا اعلان، ایرانی عوام میں خوشی کی لہر

چین کا آبنائے ہرمز کے حوالے سے بڑا بڑا اعلان، ایرانی عوام میں خوشی کی لہر

تہران: چینی حکام کے مطابق، اس اہم سمندری راستے میں ایران کے کردار کو تسلیم کیا جاتا ہے اور چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ اس بیان کے بعد خطے کی صورتحال اور بھی اہم ہو گئی ہے۔

چین کے وزیرِ دفاع ایڈمرل ڈونگ جن نے کہا کہ چینی جہاز معمول کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزر رہے ہیں۔ چین اور ایران کے درمیان توانائی اور تجارت کے اہم معاہدے موجود ہیں، جن کا احترام کیا جائے گا۔ چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کو بھی چین کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہے اور یہ راستہ چین کے لیے کھلا ہے۔

دوسری جانب، چینی وزارتِ خارجہ نے بھی اس صورتحال پر ردعمل دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ممکنہ بحری ناکہ بندی کی باتوں پر تمام فریقین کو صبر اور برداشت سے کام لینا چاہیے۔ کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت ضروری ہے۔

چین نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ حکام کے مطابق، چین خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے اور کسی بھی تنازع کو بڑھانے کے بجائے اسے حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Comments