بلوچستان کے ایک مزدور کی بیٹی کو کسی نے اغوا کرلیا۔ بے بسی میں باپ تھانے پہنچا

بلوچستان کے ایک مزدور کی بیٹی کو کسی نے اغوا کرلیا۔ بے بسی میں باپ تھانے پہنچا

بلوچستان کے ایک مزدور کی بیٹی کو کسی نے اغوا کرلیا۔ بے بسی میں باپ تھانے پہنچا تو تھانیدار نے ہنستے ہوئے کہا، ’’تمہاری بیٹی کسی عاشق کیساتھ بھاگ گئی ہوگی۔‘‘ غم میں ڈوبا مزدور نواب اکبر بگٹی کے ڈیرے میں پہنچا اور اپنی روداد سنائی۔ نواب نے فوری کارروائی کا حکم دیا اور اسی رات نواب کے مسلح آدمی اس مغرور تھانیدار کی بیٹی کو اٹھا کر لے گئے۔

اگلی صبح جب تھانیدار بدحواس ہو کر نواب صاحب کے قدموں میں گرا اور بیٹی کی بھیک مانگی تو نواب نے بڑے سکون سے وہی الفاظ دہرائے: “پریشان کیوں ہو؟ تمہاری بیٹی بھی شاید کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہوگی۔” تھانیدار کو اپنی اوقات اور اس غریب باپ کا دکھ ایک پل میں سمجھ آ گیا۔ نواب نے صاف کہہ دیا کہ جب تک اس مزدور کی بیٹی گھر نہیں پہنچتی، تمہاری بیٹی واپس نہیں ملے گی۔ نتیجہ یہ نکلا کہ وہی پولیس جو کئی دنوں سے خاموش تھی، اس نے چند ہی گھنٹوں میں لڑکی برآمد کر لی۔ غریب کو انصاف مل گیا اور تھانیدار کو وہ عبرتناک سبق جو وہ کبھی نہیں بھول پائے گا۔

Comments