یہ وہ منحوس کھال ہے جو آج پانچ لوگوں کی جان لے گیا دو شدید زخمی ہیں بھکر میٹھو بنڈو چانڈیہ،، انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ…
بستی چانڈیہ مٹھو بنڈو رقبے کے تنازعے پر ہونے والی اندھا دھند فائرنگ نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا.
ایک ہی لمحے میں 5 قیمتی جانوں کا ضیاع ایسا زخم ہے جو مدتوں نہیں بھر سکے گا. یہ واقعہ صرف ایک خاندان کا نہیں، بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان اور گہرے دکھ کا باعث بن گیا ہے.
اس سانحے کی سب سے دردناک پہلو یہ ہے کہ جاں بحق ہونے والے آپس میں ماموں زاد اور پھوپھا زاد کزن تھے، جن میں 3 سگے بھائی بھی شامل تھے. ایک ہی گھر کے چراغ یوں بجھ جانا دل کو چیر کر رکھ دیتا ہے اور ہر آنکھ کو اشکبار کر دیتا ہے.
یہ واقعہ ہمیں سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ معمولی تنازعات کس طرح بے قابو ہو کر انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن جاتے ہیں.
ہمیں بحیثیت معاشرہ صبر، برداشت اور افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ایسے سانحات کا سدباب ممکن ہو سکے.
الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے.
آمین یا رب العالمین.

Comments
Post a Comment