عمران خان کے کیسز میں پیش رفت، مشکلات میں اضافہ ہو گیا

عمران خان کے کیسز میں پیش رفت، مشکلات میں اضافہ ہو گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کا چالان تیار کر لیا گیا ، ایف آئی اے کیجانب سے چالان کل تک عدالت میں جمع کروا دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چالان میں مجموعی طور پر 11 ملزمان نامزد ہیں ، بانی پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چالان میں طارق شفیع، حامد زمان اوردیگر شامل ہیں، عارف نقوی، طارق رحیم شیخ سمیت تین ملزمان کو اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک سے پی ٹی آئی اکاؤنٹ میں 1800 ٹرانزیکشنز ہوئیں ، پی ٹی آئی اکاونٹ میں رقم نیا پاکستان کے نام سے آئی، ملزمان پر 2.1 ملین ڈالر کی غیرقانونی فنڈنگ کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو 2.1 ملین کی رقم ووٹ آن کرکٹ لمیٹڈ نامی کمپنی نے بھی بھیجی، پی ٹی آئی کیجانب الیکشن کمیشن کو دیئے گئے ریکارڈ کے مطابق کمپنی عارف نقوی کی مالکیت ہے، پی ٹی آئی کے جمع کروائے گئے ریکارڈ کے مطابق کمپنی کیمن آئرلینڈ میں رجسٹرڈ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چالان کے مطابق کمپنی فیک ہے کہی رجسٹرڈ نہیں ،اسپیشل کورٹ نے ایف آئی اے کو چالان جمع کروانے کی ہدایت دے رکھی ہے۔

Comments