جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان نوٹیفکیشن جاری

جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر یکم مئی بروز جمعہ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ وفاقی حکومت نے یکم مئی کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جس کے مطابق سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ تاکہ محنت کشوں اور مزدور طبقے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔ جمعہ کو وفاقی چھٹی کے باعث عوام کو اس موقع پر تین روزہ تعطیلات میسر ہوں گی۔ کیونکہ یکم مئی جمعہ کو ہے جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی چھٹیاں ہوں گی۔ پاکستان میں ہر سال یوم مزدور منایا جاتا ہے تاکہ محنت کش طبقے سے یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے اور ان کے حقوق و فلاح و بہبود کو فروغ دیا جا سکے۔

Comments