باپ کے بعد بیٹے کی باری ؟ سرگودہا کے ڈان فیصل شفقت بھٹی کے بیٹے حسنین بھٹی کو

باپ کے بعد بیٹے کی باری ؟ سرگودہا کے ڈان فیصل شفقت بھٹی کے بیٹے حسنین بھٹی کو

باپ کے بعد بیٹے کی باری ؟؟؟ سرگودہا کے ڈان فیصل شفقت بھٹی کے بیٹے حسنین بھٹی کو سی سی ڈی خوشاب نے کیوں گرفتار کیا ؟ گرفتاری والے دن پشاور ائیرپورٹ پر کیا واقعات پیش آئے ؟ فیصل بھٹی کا قصور کیا ہے ؟؟ کچھ حقائق ۔۔۔۔۔ فیصل شفقت بھٹی کے مخالف نواز فقیر خاندان کا ایک 13 سالہ لڑکا کچھ سال قبل خوشاب میں شو۔ٹروں کے ذریعے ق۔تل کروایا گیا تھا ۔ یہ بچہ ایک ہجام کی دکان پر کام سیکھتا تھا ۔۔۔ جسے دن دیہاڑے دکان کے اندر گو۔لیوں سے چھلنی کردیا گیا تھا ۔ اس 13 سالہ بچے کے ق۔تل کی ایف آئی آر میں فیصل شفقت بھٹی کے ساتھ اس وقت 16 سالہ حسنین کو بھی مدعی فریق نے نامزد کیا لیکن بعد میں حسنین کے خلاف شواہد نہیں ملے اور مزید کارروائی نہ ہو سکی ، لیکن چند ماہ قبل اپنے والد فیصل شفقت بھٹی کے سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں پار ہونے کے بعد حسنین فیصل بھٹی مسلسل سوشل میڈیا پر اداروں پر الزامات لگا رہا تھا اور اپنے والد کی موت کو ق۔تل اور شہا۔دت قرار دے رہا تھا ۔

جس پر اداروں نے حسنین بھٹی کو تھائی لینڈ سے ڈی پورٹ کروایا اور جب یہ پشاور ائیرپورٹ پہنچنے والا تھا تو سی سی ڈی پہلے ہی وہاں پہنچ چکی تھی ۔ لیکن ایف آئی اے حسنین فیصل بھٹی کی سی سی ڈی کو حوالگی پر تیار نہ تھی کیونکہ انکے پاس موجود لسٹوں میں حسنین بھٹی کا نام نہیں تھا ، ایف آئی اے کے انکار کے بعد سی سی ڈی ٹیم نے اعلیٰ افسران کو مطلع کیا جسکے بعد اوپر سے احکامات جاری ہوئے اداروں کے درمیان بات چیت اور یقین دہانیاں ہوئیں اور پھر حسنین بھٹی کو سی سی ڈی نے پشاور میں لینڈ کرتے ہی ائیر پورٹ سیکورٹی کے ذریعے اپنی حراست میں لے لیا ۔۔۔۔ باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ حسنین فیصل بھٹی کے کریمنل ریکارڈ پر کام اور تفتیش جاری ہے اور جلد اسے عدالت کے ذریعے چالان کرکے جیل بھیجے جانے کا قوی امکان ہے۔ اگرچہ ابھی تک سی سی ڈی یا پولیس حسنین فیصل کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کررہی اور ایسا اس لیے کیا جارہا ہے کہ پولیس اور اداروں کی پوزیشن اس کیس کے حوالے سے کسی طرح کمزور نہ ہو ۔۔۔

Comments