پیٹرول پمپس بند نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا

پیٹرول پمپس بند نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا

بھارت کے حیدرآباد شہر میں ایندھن کی قلت نے عام لوگوں کو سخت پریشانی کن صورتحال سے دوچار کردیا ہے، مسلسل تیسرے دن بھی شہر کے کئی پٹرول پمپس پر اسٹاک ختم ہونے کی وجہ سے گاڑی مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق زیادہ تر پمپس پر "نو اسٹاک” کے بورڈ لگے ہوئے ہیں جبکہ جہاں پٹرول دستیاب ہے وہاں کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں،خاص طور پر پرانے شہر کے کئی علاقوں کے ساتھ ساتھ چمپاپیٹ اور آئی ایس سدن جیسے علاقوں میں صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے۔ گھنٹوں قطار میں کھڑے رہنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل نہ ملنے پر گاڑی مالکان نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے پمپوں کے سامنے احتجاج کیا۔
دوسری جانب پمپس کے قریب گاڑیوں کا رش بڑھنے سے اہم سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہو رہا ہے جس سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ایندھن کی فراہمی کب معمول پر آئے گی اس بارے میں کوئی واضح اطلاع نہ ہونے کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

Comments