روس وہ سب کچھ کرے گا جو ایران۔۔۔ صدر پیوٹن نے بڑا بیان جاری کر دیا

روس وہ سب کچھ کرے گا جو ایران۔۔۔ صدر پیوٹن نے بڑا بیان جاری کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے مفادات میں ہر ممکن اقدام کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی سپریم لیڈر کا خصوصی پیغام بھی روسی صدر تک پہنچایا۔ اس موقع پر روسی صدر نے کہا کہ عباس عراقچی ان کی نیک خواہشات ایرانی سپریم لیڈر تک پہنچائیں۔

ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس کو امید ہے کہ ایرانی عوام اس مشکل دور سے نکل آئیں گے اور خطے میں امن قائم ہوگا۔ روس ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے مفادات کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔

Comments