کراچی میں بھی ایل پی جی کے سرکاری نرخ ہوا ہوگئے، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی کے باوجود عوام کو ایندھن مقررہ سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر دستیاب ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل پی جی اس وقت شہریوں کو تقریباً 420 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے جو کہ اوگرا کی مقرر کردہ سرکاری قیمت 304 روپے فی کلو سے 116 روپے زیادہ ہے۔ شہریوں کا کہناہے کہ نئے شیڈول کے مطابق بھی گیس نہیں مل رہی ، گیس بحران کی وجہ سے ایل پی جی کا استعمال بڑھ گیا ہے ، اوگرا سرکاری قیمت پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے۔

Comments
Post a Comment