عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں دودن کی تیزی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 89 ڈالر سستاہوکر 4627 ڈالر فی اونس تک گرگیاہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کااثر مقامی صرافہ مارکیٹ پربھی ہواہے جس سے ایک تولہ سونا 8900 روپے سستا ہوکر4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے کاہوگیا۔
دس گرام سونا 7630 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 15 ہزار862 روپے کا ہوگیا ہے ۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی 238 روپے کمی کے بعد 7811 روپے پر آگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایل این جی کی عدم دستیابی ؛5 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا نہیں ہورہی
واضح رہے کہ گزشتہ روز24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی تھی،اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 686 روپے مہنگا ہونے کے بعد 423,492 روپے کاہوگیاتھاجبکہ 10 گرام 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 629 روپے اضافہ ہواتھا جس کے بعد نئی قیمت 388,215 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
چاندی کی قیمتیں کل مستحکم رہی تھیں ۔

Comments
Post a Comment