عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
عالمی بازار میں سونا 14 ڈالر مہنگا ہوکر 8525 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہوگیاجس کے بعدایک تولہ سونے کی قیمت 5لاکھ 4ہزار 862 روپے ہوگئی۔
مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونا 1200 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 32ہزار 837 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کوٹہ؛ ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے لیے بڑی پیشرفت
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ 3 ہزار 500 روپے بڑھنے سے نئی قیمت 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 1 روپے کا اضافہ ہواتھا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے ہو گئی تھی جبکہ فی تولہ 144 روپے کے اضافے سے چاندی کی نئی قیمت 8404 روپے اور 124 روپے کے اضافے سے 10 گرام چاندی کی قیمت 7205 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔
Comments
Post a Comment