وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ہم آئی ایم ایف سے مستقل بات چیت کر رہے ہیں،رعایت مل جاتی ہے تو لیوی میں اضافہ نہیں کرنا پڑے گا، رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50 ، 55روپے لیوی پیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہو گا۔ ایک انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ وزیراعظم،اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل مستقل جنگ بندی کی کوشش کر رہے ہیں،بحران میں داخل ہوئے تو پاکستان کے پاس اربوں ڈالر اور اسٹریٹجک ذخائر نہیں تھے۔ علی پرویز نے کہا کہ لوگوں کو تکلیف ہوئی لیکن تیل کی دستیابی میں مشکل نہیں ہوئی،ہم نے صوبوں کے ساتھ مل کر 100 ارب روپے لگا کر عوام کو ریلیف دیا،ڈیزل پر لیوی صفر ہے اور اس کو پیٹرول پر منتقل کرنا پڑا،دنیا میں سستا ترین ڈیزل پاکستان میں ہے،آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر معیشت کوآگے نہیں چلایا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر 80 روپے کم کئے تو ناقدان نے کہا ان کی وجہ سےقیمت کم ہوئی،ہم آئی ایم ایف سے مستقل بات چیت کر رہے ہیں،رعایت مل جاتی ہے تو لیوی میں اضافہ نہیں کرنا پڑے گا، رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50 ، 55روپے لیوی پیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہو گا۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہے،پاسداری کرنی ہے ورنہ قیمت بہت بری ہے۔

Comments
Post a Comment