دُنیا انہی اچھے لوگوں کے دم قدم سے تو آباد ہے : بیٹا میں ڈی،پی ،اؤ نہیں ہُوں بلکہ آپکا والد ہوں ، یتیم بچی کے سر پر ہاتھ رکھ کر ڈی ،پی ،اُو جھنگ ساجد حُسین کھوکھر نے اُسے یقین دلایا ،ابھی لیڈی پولیس آپکے ساتھ جائے گی اور آپکا مسئلہ ابھی حل ہو جائے گا ، ابھی بس آپکے گھر تک پہنچنے کی دیر ہے ،
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ڈی، پی ،اؤ جھنگ ساجد حسین کھوکھر ایک یتیم بچی کو پیسے دے رہے ہوتے ہیں کہ یہ آپکے اُس کرائے کے پیسے ہیں جو آپ دیکر یہاں میرے دفتر تک پہنچی ہیں مگر وہ یتیم بچی پیسے لینے سے انکاری ہوتی ہے کہ بس میرا مسئلہ حل کروائیں ۔۔۔ڈی پی ،اؤ صاحب پھر اسے کہتے ہیں جیسے میری اپنی سگی بیٹی مجھے عزیز ہے آپ بھی اسی طرح مجھے عزیز ہیں ، آپکا مسئلہ ابھی حل ہو جائے گا ۔۔۔۔ شاباش! اُؤئے جواناں یقیناً مائیں آپ جیسے بیٹوں پر فخر کرتی ہیں ، اللہ آپکا اقبال بلند فرمائیں۔

Comments
Post a Comment