سی سی ڈی کی کارروائیاں سست کرنے کا نتیجہ : جہالت کا نن۔گا ناچ پھر شروع

سی سی ڈی کی کارروائیاں سست کرنے کا نتیجہ : جہالت کا نن۔گا ناچ پھر شروع

سی سی ڈی کی کارروائیاں سست کرنے کا نتیجہ : جہالت کا نن۔گا ناچ پھر شروع : میانوالی کے علاقہ موچھ میں دوستی کرنے سے انکار پر 10 ویں کلاس کا طالبعلم ق۔ت۔ل ۔۔۔ ، بتایا جارہا ہے کہ 26 مارچ کو مق۔تول ربنواز کا اپنے علاقہ موچھ میں بدمعاش کہلانے والے یونس اور اسکے ساتھیوں کے ساتھ جھگڑا ہوا وجہ یہ تھی کہ یونس کا بھائی ربنواز خان کو دوستی پر مجبور کرتا تھا ۔ لیکن مق.تول نے بے غیرتی سے انکار کردیا ۔ اس جھگڑے میں علاقے کے معتبر اور معزز لوگوں نے صلح کروا دی لیکن اگلے روز پھر یونس خان کے بھائی نے ربنواز کو مجبور کیا کہ اسکی بات مان لے ۔ ربنواز خان اور اسکے بھائی کا ان اوباشوں سے پھر جھگڑا ہوا لیکن ان کے گھر والے مار کٹائی کے خلاف تھے چنانچہ علاقے کے لوگوں کو کہہ کر صلح صفائی کی کوشش کی تو مخالف فریق نے مطالبہ کیا کہ اگر ربنواز خان اور اسکا بھائی ہمارے پیروں میں گر جائیں اور معافی مانگیں تو صلح کر لیں گے ، مگر مق.تول اور اسکے بڑے بھائی نے انکار کردیا ۔ 27

مارچ کو جب ربنواز اپنے بھائی اور ایک دوست کے ساتھ پیدل گھر جارہا تھا ۔ یونس خان اور ساتھیوں نے اپنے گھر کے پاس مورچہ بند ہو کر انکا راستہ روک لیا اور اندھا دھند فا۔ئیرنگ کی ، عینی شاہد گواہوں کے مطابق یونس نے میٹرک کے طالبعلم ربنواز خان کے سینے کا نشانہ لے کر فا۔ئیر کیے جسکے بعد ملزمان فرار ہو گئے ، زخمی ربنواز خان کو اسکا بھائی اور لواحقین ڈی ایچ کیو میانوالی لے کر جارہے تھے کہ راستے میں ہی میٹرک کا طالبعلم 16 سالہ نوجوان جان بحق ہو گیا ۔۔۔ اس 302 کی ایف آئی آر یونس خان سمیت نامزد ملزمان پر درج کر لی گئی ہے ، ملزمان گرفتار ہیں مگر انہیں پورا پروٹوکول دیا جارہا ہے تھانے کی حوالات میں گھر کے کھانے اور ہوٹل کی کڑاہیاں چل رہی ہیں ، مق۔تول کی والدہ غم سے نڈھال اور بار بار بے ہوش ہوتی ہے ، لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ان کے بیٹے کے ناحق ق۔ت۔ل کا انصاف دلائیں اور یہ کیس فی الفور سی سی ڈی کے حوالے کیا۔ کیونکہ موجودہ حالات میں تو قاتل تھانے اور جیل میں عیاشیاں کریں گے اور چند ماہ بعد قانونی خامیوں کا فائدہ اٹھا کر ضمانت پر باہر آجائیں گے

Comments