کہ یہ بابا جی نے فوڈپانڈا سے کھانا آرڈر کیا ہو گا؟؟ تجسس کے مارے جا کر بابا جی سے پوچھا کہ یہ آپ کو کھانا کیوں دے کے گیا ہے؟ تو پنجابی میں بولے کہ میں بھوکا ہوں۔میں نے اس سے کچھ کھانے کو مانگا تھا۔
چونکہ اس نے فوڈپانڈا والے ڈبے سے کھانا نکال کر دیا تھا۔مجھے لگا شاید کسی کسٹمر کے کھانے میں سے دیا ہوگا۔بابا جی سے پوچھا آپ نے کیسے آرڈر کیا تھا تو بولے پتہ نہیں پُتر- ذرا دیر پیچھے رُک کر انتظار کیا بابا نے شاپر کھولا تو دیکھا شاید وہ اپنا کھانا انہیں دے کر گیا تھا۔جو کہ گھر کا بنا ہوا کھانا تھا۔ایک ڈسپوزبل باکس میں سکول والی کاپی کے کاغذ میں لپٹی دو روٹیاں اور سالن۔

Comments
Post a Comment