عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور خریداروں میں نئی ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 55 ڈالر کمی کے بعد 4572 ڈالر فی اونس تک آ گئی، جبکہ اس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی واضح طور پر دیکھے گئے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 5,500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے پر آ گیا، جبکہ 10 گرام سونا 4,715 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 11 ہزار 147 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 45 روپے کم ہو کر 7,766 روپے تک آ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر میں تبدیلی اور معاشی غیر یقینی صورتحال سونے کی قیمتوں کو متاثر کر رہی ہے، جبکہ مقامی مارکیٹ میں بھی یہی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Comments
Post a Comment