صبح سویرے بڑی خبر: سعودی عرب اور قطر پاکستان کی مدد کے لئے میدان میں آگئے

صبح سویرے بڑی خبر: سعودی عرب اور قطر پاکستان کی مدد کے لئے میدان میں آگئے

امارات کو رقم کی واپسی، سعودی عرب اور قطر پاکستان کو 5 ارب ڈالر دیں گے: ترک میڈیاترکیے کی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو رقم واپسی پر سعودی عرب اور قطر پاکستان کو 5 ارب ڈالر دیں گے۔
ترک میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سعودی وزیر خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو اپنی مالی مدد کا یقین دلایا۔
ترک میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ملاقات میں پاکستان نے سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست کی جس میں موجودہ نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت (Oil Financing Facility) کی مدت میں توسیع شامل ہے جو رواں ماہ کے آخر میں ختم ہونے والی ہے۔

Comments