بے شک اللہ جب چاہے کسی کا دل پھیر دے

بے شک اللہ جب چاہے کسی کا دل پھیر دے ۔۔۔ ماضی کی نامور فلمی اداکارہ بابرہ شریف

کئی سالوں سے کیا کام کررہی ہیں ؟ناصر ادیب سے آخری ملاقات میں بابرہ شریف نے کیا کہا تھا ؟ معروف فلم رائٹر ناصر ادیب کے بقول ۔۔۔۔  میں بابرہ شریف سے ملنے انکے گھر پہنچا تو وہ بالکل سادہ گھریلو لباس میں جیسے تھیں ویسے ہی میرے سامنے آگئیں، رسمی حال احوال کے بعد میں نے انہیں ایک فلم کا آئیڈیا یا مختصر کہانی سنانا شروع کی تو انہوں نے مجھے ٹوک دیا اور کہا اب کوئی فائدہ نہیں ہو گا کہ آپ مجھے سٹوری سنائیں ، میں نے بابرہ جی سے پوچھا کیا آپ کبھی فلمی دنیا میں واپس نہیں آئیں گی تو بابرہ شریف کا جواب تھا ، ناصر صاحب جو کام میں اب کررہی ہوں اس سے اچھا کام دنیا میں اور کوئی نہیں ، بھلے مجھے اسکا لاکھوں روپے معاوضہ نہیں ملتا مگر یہ دل کو سکون دینے والا کام ہے ۔۔۔ بقول ناصر ادیب بعد میں پتہ چلا کہ بابرہ شریف بچوں کے ایک ادارے میں داخل متعدد یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ اٹھائے ہوئے ہیں روزانہ انکے پاس جاتی ہیں انکی ضروریات کا خیال رکھتی ہیں اور سب سے خوبصورت بات یہ کہ خود انہیں قران مجید کی تعلیم بھی دیتی ہیں ۔۔۔

Comments