اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے جہازوں میں استعمال ہونے والے ایندھن، جیٹ فیول، کی قیمت میں نمایاں کمی کردی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل مہنگا کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 111 روپے 44 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 330 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر آج سے کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل جیٹ فیول 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر فروخت کیا جارہا تھا, قیمت میں بڑی کمی سے فضائی شعبے کو ریلیف ملنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔
دوسری جانب لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے, اضافے کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 273 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے لائٹ ڈیزل آئل 265 روپے 84 پیسے فی لیٹر دستیاب تھا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے نافذ العمل ہوچکا ہے۔

Comments
Post a Comment