مصطفی نامی اس بے شرم انسان نے اپنے ہمسائے کو 2 لاکھ روپے دیکر اپنی بیوی کیساتھ

مصطفی نامی اس بے شرم انسان نے اپنے ہمسائے کو 2 لاکھ روپے دیکر اپنی بیوی کیساتھ

گوجرانوالہ کے علاقے گرجاکھ میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ پورے معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ ایک شوہر مصطفی کا محض دوسری شادی کی خواہش میں اپنی بیوی ندا اور بیٹی کو ہمسایہ یاسر سے ق،تل کروانا انتہائی سفاکیت اور انسانیت سے گری ہوئی حرکت ہے۔
اس سے بڑھ کر ظلم کیا ہو سکتا ہے کہ ایک بے گناہ خاتون، جو کسی کی بیٹی تھی، اس کی زندگی اس بے رحمی سے چھین لی گئی۔

یہ حقیقت ہے کہ اگر کسی مرد کو دوسری شادی کرنی بھی ہو تو اس کے لیے قانونی اور سماجی راستے موجود ہیں،
مگر کسی انسان کی جان لینا کسی صورت جائز نہیں۔ ایسے واقعات ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے حسی، اخلاقی زوال اور قانون کی دھجیاں اڑانے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

پولیس مقابلے میں دونوں ملزمان کا مارا جانا ایک انجام ضرور ہے، مگر اصل سوال یہ ہے کہ ہم ایسے واقعات کو روکنے کے لیے کیا کر رہے ہیں
؟ ہمیں بطور معاشرہ اپنے رویوں، تربیت اور انصاف کے نظام پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا تاکہ آئندہ کسی اور بیٹی کے ساتھ ایسا ظلم نہ ہو۔
یہ واقعہ ہر آنکھ کو نم اور ہر دل کو دہلا دینے والا ہے، اور اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم انسانیت، احترامِ جان اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔۔

Comments