برداشت ختم ہوگئی، بچوں کی لڑائی4 سگے بھائی 1 باپ اور 2 بیٹوں سمیت 7 لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

برداشت ختم ہوگئی، بچوں کی لڑائی4 سگے بھائی 1 باپ اور 2 بیٹوں سمیت 7 لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

برداشت ختم ہوگئی تو ظلم کی انتہا ہوگئی بچوں کی لڑائی4 سگے بھائی 1 باپ اور 2 بیٹوں سمیت 7 لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے یہ واقع پیش آیا ہے جہانگیرہ میاں عیسیٰ کلے میں یہ ایک انتہائی افسوسناک خبرہے۔

نوشہرہ میں بچوں کی معمولی لڑائی دیکھتے ہی دیکھتے خونریزی تصادم میں تبدیل ہوگئی۔ چند لمحوں کے غصے نے 7 گھروں کے چراغ بجھا دئیے، جبکہ 4 سگے بھائی بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق ابتدا بچوں کے درمیان جھگڑے سے ہوئی، لیکن بات بڑوں تک پہنچی تو زبانی تکرار زندگیوں کے خاتمہ میں بدل گئی۔ علاقے میں اچانک گولیوں کی تڑتڑاہٹ گونج اٹھی اور ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی۔ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اور قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ۔
رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کے نام یہ ہیں:
زاہق
واحد
صالح
محمد علی
زرغون شاہ
ماجد
ظہور
ان میں زاہق، واحد، صالح اور محمد علی آپس میں سگے بھائی تھے جبکہ زرغون شاہ اپنے دو بیٹوں ماجد اور ظہور کے ساتھ جاں بحق ہوا۔کہتے ہیں غصہ انسان کو اندھا کر دیتا ہے…مگر

Comments