عوام کو ایک اور جھٹکا ! پیٹرول کی قیمت میں 40 روپےے تک اضافہ

عوام کو ایک اور جھٹکا ! پیٹرول کی قیمت میں 40 روپےے تک اضافہ

بلوچستان میں ایران سے متصل سرحدی اور ساحلی ضلع گوادر میں ایرانی پیٹرول کی قیمت میں 30 سے 40 روپے فی لٹراضافہ ہوگیا۔
گوادر میں تیل کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ حکومت پاکستان کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں کیے جانے والے اضافے کی وجہ سے نہیں بلکہ سرحدی علاقے کنٹانی ہور پر کاروبار کی بندش کی وجہ سے ہوا ۔
مکران ڈویژن میں سرکاری حکام نےبھی کنٹانی ہور کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے وفاقی اتھارٹیز نے بند کیا ہے۔
گوادر سے تعلق رکھنے والے صحافی بہرام بلوچ کا کہنا ہے کہ ایران سے متصل جیونی کے علاقے میں واقع کنٹانی ہور کے علاقے سے سمندر کے راستے ایرانی تیل گوادر میں آتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کشیدگی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی برقراررہی؛ وزیرخزانہ گوادر میں ایرانی تیل کے کاروبار سے وابستہ ایک شخص ماجد اصغر کے مطابق پہلے گوادر میں ایرانی پیٹرول فی لیٹر 170 روپے سے 180 روپے میں فروخت ہو رہا تھا لیکن کنٹانی ہور کی بندش کی اطلاعات کے بعد فی لیٹر قیمت 200 روپے سے 210 روپے تک پہنچ گئی۔

Comments