بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اپنے دیرینہ اور انتہائی قریبی دوست سشیل کمار کی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا جن کے ساتھ ان کی دوستی چار دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط رہی۔ سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مرحوم دوست کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے نہایت جذباتی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے سشیل کمار کو زندگی بھر مثبت سوچ، خوش مزاجی اور حوصلے کی علامت قرار دیا۔ سلمان خان کے مطابق ان کے دوست ہر مشکل گھڑی میں مسکراہٹ کے ساتھ حالات کا سامنا کرتے تھے اور ہمیشہ یہی کہتے تھے کہ ’سب ٹھیک ہو جائے گا‘، انہوں نے لکھا کہ سشیل کمار نے زندگی کو بے فکری اور مسکراہٹ کے ساتھ گزارا۔

Comments
Post a Comment