بڑا چالاک بننے والا جعلی پولیس افسر گرفتار ۔۔۔۔ تھوڑا دماغ لگاتا تو شاید کچھ دن وردی کے مزے لوٹتا مگر کم علمی اور جہالت نے مروا دیا ۔۔۔۔ پولیس ملازموں اور افسران کا رعب داب دیکھ کر اس نوجوان نے بھی جعلی پولیس کارڈ بنوایالیا تاکہ بوقت ضرورت کام آئے ، کیپٹل سٹی پولیس لکھتے وقت کارڈ بنانے والے نے کیپٹل کا پی غائب کردیا ۔۔۔۔ آصف علی کے نیچے ایک ساتھ کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل لکھ ڈالا ، بھائی سمجھا تھا کہ کانسٹیبل کی کوئی اعلیٰ قسم کانسٹیبل ایچ سی ہوتی ہے ۔۔۔۔ ، کارڈ پر کالے شیشوں والے گلاسز میں تصویر بھی مضحکہ خیز لگتی تھی شاید جوان کا خیال تھا کہ ایسے کارڈ کا رعب بنے گا ۔۔۔ مزے کی بات سب سے نیچے جعلی کانسٹیبل آصٖف علی نے بڑے حروف میں پولیس آٖفیسر لکھوا لیا ۔۔۔۔۔ اس کارڈ کو کچھ ماہ تو استعمال کرتا رہا لیکن کارڈ پر شک کرنے کے لیے کئی چیزیں موجود تھیں چنانچہ دو روز قبل آصف بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے امید ہے جیل میں یہ اپنی غلطیوں کی درستگی ضرور کر لیں گے

Comments
Post a Comment