لاہور: موبائل فون قرعہ اندازی کے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔
25 اپریل 2026 تک کسان کارڈ بل جمع کروا کر موبائل فون قرعہ اندازی جیتنے والے خوش نصیب کسانوں کے نام جاری کر دیے گئے ہیں۔
موبائل فون جیتنے والے 5 خوش نصیبوں میں میانوالی کے محمد طاہر، میانوالی کے سکندر حیات، شجاع آباد ملتان کے غلام شبیر، وزیر آباد کے محمد یوسف اور میانوالی پلن کے ظفر اقبال شامل ہیں۔
محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے مطابق دوسری لکی قرعہ اندازی کے لیے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 مئی 2026 ہے۔


Comments
Post a Comment