2019 میں جب عابد علی کا انتقال ہوا تو کینسر انہیں دیمک کی طرح چاٹ چکا تھا ۔ بیماری کے ان آخری چند سالوں میں عابد علی کے پاس انکی دوسری بیوی اداکارہ رابعہ نورین کے علاوہ کوئی نہ تھا ۔ حالانکہ عابد علی کی بیٹیاں تھیں لیکن وہ اسی شہر میں رہنے کے باوجود اپنے والد سے کنارہ کشی اختیار کر چکی تھی ۔ باپ بیٹیوں میں ناراضگی اور علیحدگی تب ہوئی تھی جب بیٹیوں کی مخالفت کے باوجود اداکار عابد علی نے رابعہ نورین سے دوسری شادی کر لی ۔ یہ شادی باپ بیٹیوں میں اختلاف کی وجہ بنی اور پھر کئی سال عابد علی بیمار رہے تو بیٹیوں کی راہ تکتے رہے مگر بیٹیوں کو ترس نہ آیا ، واقفان حال کہتے ہیں کہ زندگی کے آخری چند گھنٹوں میں بھی عابد علی بیٹیوں کا نام لے کر انہیں پکارتے رہے ۔۔۔۔ دعا ہے اللہ کریم اداکار عابد علی کے درجات بلند فرمائے آمین

Comments
Post a Comment