سمرین: تمہیں اللہ کا واسطہ میرے خلاف پرچہ واپس لے لو

سمرین: تمہیں اللہ کا واسطہ میرے خلاف پرچہ واپس لے لو

میری بیٹی مجھے دے دو تم جس کے ساتھ رہنا چاہو رہو، میرا کوئی اعتراض نہیں ۔۔۔۔۔ غیرت دکھاؤ تو بھی جیل، بے غیرت بنو تو بھی جیل ۔۔۔ لاہور کے ایک شہری کی انوکھی سچی کہانی ۔۔۔۔ یہ شخص کسی فیکٹری میں رات کو کام کرتا، بیوی ایک بیٹی کے ساتھ گھر میں اکیلی ہوتی ۔ اسے اپنی بیوی پر اعتبار تھا مگر بیوی نے اعتبار کو ٹھیس پہنچائی اور ایک آشنا بنا لیا ، شوہر کو پہلے شک ہوا لیکن کچھ نہ کہا مگر تحقیق کرنے پر یقین ہو گیا اور ایک روز بیوی کو عاشق کے ساتھ اپنے گھر میں پکڑ لیا تو بیوی کو بہت مارا پیٹا ، عاشق بھاگ گیا ، بیوی قران مجید اسکی جھولی میں رکھ کر پیروں میں بیٹھ گئی اپنی پہلی غلطی قرار دے کر معافی مانگی ، شریف آدمی تھا اس نے معاف کریا مگر ڈٰیڑھ ماہ بعد بیوی نے پھر وہی لچھن بنا لیے ، ایک روز سر درد اور بخار کی وجہ سے یہ شخص رات کو گھر آگیا تو بیوی اور اسی عاشق کو پھر کمرے میں بند پایا ، دھکے دے کر بیوی کو گھر سے نکال دیا تو وہ بچی کو لے کر اپنے آشنا کے پاس چلی گئی ، پچھلے 6 ماہ سے اسکے پاس رہ رہی ہے مگر یہ شخص اپنی بیٹی کو غیروں اور بے غیرتوں کے پاس نہیں چھوڑ سکتا اس لیے بیوی سے رابطہ کرکے بچی کی واپسی کی بات کرتا رہا ، پہلے تو بیوی انکار کرتی رہی یہ شرط بھی رکھی کہ مجھ پر پابندیاں نہ لگاؤ تو گھر واپس آجاتی ہوں مگر اس بھائی کو اب صرف اپنی بیٹی چاہیے ، کچھ ہفتے قبل بیوی نے بہانے سے بلایا کہ آؤ اپنی بیٹی لے جاؤ ، یہ وہاں پہنچا تو بیوی نے 15 پر کال چلوائی بچی کے اغ۔وا کی کوشش اور خود پر تش۔دد کے الزام کے تحت اسے گرفتار کروا دیا ۔۔۔ شوہر نے پولیس کی تحویل میں رو رو کر بیوی کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا کہ سمرین مجھے معاف کر دو میرے اوپر درخواست واپس لے لو میری بچی مجھے دے دو اور تم جہاں تمہارا دل کرے چلی جاؤ میں تمہیں آزاد کرتا ہوں ۔۔۔۔۔ یہ حالات ہیں اس معاشرہ کے رشتوں کے ۔۔ شوہر جذبات میں آکر غیرت کے نام پر انتہائی قدم اٹھاتا تو ظالم قرار پاتا ، اور ہمت نہیں کی تو بے گناہ حوالات میں پڑا ہے ۔۔ سچ کہتے ہیں اس ملک میں شریف آدمی کی کوئی زندگی نہیں

Comments