پشاور میں بھائی نے بھائی کو ق-تل کردیا، تفتیش میں سامنے آنے والی وجہ نے سب کو حیران کر دیا

پشاور میں بھائی نے بھائی کو ق-تل کردیا، تفتیش میں سامنے آنے والی وجہ نے سب کو حیران کر دیا

یہ خبر نہیں، پورے معاشرے کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا واقعہ ہے۔ پشاور کے باجوڑی گیٹ میں دو بھائیوں پر حملے کی ابتدائی کہانی نے سب کو یہی یقین دلایا کہ یہ عام ڈکیتی اور فائرنگ کا معاملہ ہے، مگر جب پولیس تفتیش آگے بڑھی تو حقیقت نے ہر سننے والے کو ہلا کر رکھ دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول سولر پلیٹس کے کاروبار سے وابستہ تھا اور کروڑوں روپے کے قرض میں ڈوبا ہوا تھا۔ حالات یہاں تک خراب ہو گئے کہ قرض اتارنے کیلئے وہ مسلسل غلط فیصلے کرتا چلا گیا۔ ذرائع کے مطابق وقوعہ والے دن گاڑی میں سفر کے دوران اس نے اپنے بھائی کے سامنے ایسی شرمناک تجویز رکھی جس نے رشتوں، غیرت اور انسانیت تینوں کو زخمی کر دیا۔ مبینہ طور پر اس نے اپنی ہی جوان بہن کو ایک سال کیلئے کسی شخص کے حوالے کرنے کی بات کی تاکہ قرض ختم ہو سکے۔

پولیس کے مطابق یہی گفتگو دونوں بھائیوں کے درمیان شدید جھگڑے کا سبب بنی۔ معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچا، فائرنگ ہوئی اور ایک بھائی جان سے گیا۔ بعد ازاں واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، مگر پولیس نے تفتیش کے دوران تضادات پکڑ لیے اور حقیقت سامنے آ گئی۔

یہ واقعہ صرف ایک قتل نہیں بلکہ اس تلخ حقیقت کی مثال ہے کہ جب انسان قرض، لالچ اور بے بسی میں اندھا ہو جائے تو بعض اوقات رشتوں کی حرمت بھی داؤ پر لگ جاتی ہے۔ دوسری طرف غصہ اور فوری انتقام بھی ایک اور زندگی ختم کر دیتا ہے۔

قانونی فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، مگر یہ واقعہ کئی سوال چھوڑ گیا ہے کہ آخر معاشرہ کس طرف جا رہا ہے جہاں پیسوں کیلئے رشتے بھی سودا بننے لگیں۔

Comments