کراچی سے گرفتار ہونے والی مبینہ کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کی ایک پولیس افسر سے شادی اور اس سے جڑی مالی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق انمول نے لاہور میں ایک ڈی ایس پی سے دوسری شادی کی تھی جبکہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم سے پولیس افسر نے دو بنگلے بھی خریدے۔
نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق ملزمہ نے دورانِ تفتیش بتایا کہ ایک ادارے کے اہلکار احسان نے اس کے بھائی کو حراست میں لیا اور بعد ازاں اس پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا۔ انمول کے مطابق ابتدا میں 50 لاکھ روپے دیے گئے جبکہ بعد میں ہر ماہ کبھی 25 لاکھ اور کبھی 30 لاکھ روپے وصول کیے جاتے رہے۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ماضی میں لاہور میں ایک پولیس افسر نے انمول کو گرفتار کیا تھا، بعد میں اسی ڈی ایس پی نے اس سے شادی کرلی۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ کے پیسوں سے اس کے شوہر نے دو رہائشی بنگلے خریدے۔
تحقیقات کے دوران سامنے آنے والی معلومات کے مطابق انمول کا پہلا شوہر ملائیشیا میں مقیم ہے اور مبینہ طور پر اسی نے اسے کوکین تیار کرنے کا طریقہ سکھایا تھا۔ بعد ازاں انمول نے خود منشیات کی تیاری شروع کردی اور اس مقصد کے لیے باقاعدہ ایک لیبارٹری بھی قائم کر رکھی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے تمام گاہک براہ راست اس سے رابطے میں رہتے تھے اور منشیات آن لائن آرڈرز کے ذریعے مخصوص پتوں تک پہنچائی جاتی تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ رات انمول پنکی کو ساؤتھ پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا جبکہ آج اسے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں وہ بغیر ہتھکڑی کے موجود تھی۔ اس حوالے سے سوال کیے جانے پر حکام کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ملزم چاہے خاتون ہو یا مرد، عدالت میں پیشی کے دوران ہتھکڑی لگائی جانی چاہیے تھی۔
واضح رہے کہ عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ انمول پنکی کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے

Comments
Post a Comment