عوام کی موجیں ہوگئیں! وزیر پیٹرولیم نے پٹرول اور ڈیزل

عوام کی موجیں ہوگئیں! وزیر پیٹرولیم نے پٹرول اور ڈیزل

اسلام آباد : وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا پٹرول لیوی کی وجہ سے پٹرول کی قیمت زیادہ ہے، لیوی نہ بڑھاتے تو آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری میں مسئلہ ‌آتا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، لیوی اور تیل ذخائر سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے، جبکہ حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان سخت سوال جواب بھی ہوئے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے اجلاس میں بتایا کہ جنگی صورتحال شروع ہوتے ہی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی جانب سے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا، جبکہ بین الوزارتی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لیتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو صرف تیل نہیں بلکہ فرٹیلائزر بحران کا بھی سامنا تھا۔ پٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق پاکستان 47 فیصد خام تیل سعودی عرب جبکہ 45 فیصد یو اے ای سے درآمد کرتا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ یکم مارچ کو ملک میں خام تیل کا ذخیرہ 4 لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن تھا، جو اب بڑھ کر 5 لاکھ 15 ہزار ٹن ہو چکا ہے، جبکہ ڈیزل کا ذخیرہ 4 لاکھ 90 ہزار ٹن سے بڑھ کر 5 لاکھ 97 ہزار ٹن ہوگیا۔

سینٹر سیف اللہ ابڑو نے سوال اٹھایا کہ جب ملک میں پہلے سے تیل موجود تھا تو قیمتوں میں 55 روپے اضافہ کیوں کیا گیا؟ اس پر وزیر پٹرولیم نے جواب دیا کہ اسٹاک اور لیکویڈیٹی برقرار رکھنے کیلئے قیمتیں بڑھانا ضروری تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پٹرول لیوی کی وجہ سے پٹرول کی قیمت زیادہ ہے، . لیوی ہمارے بجٹ کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت لیوی میں اضافہ کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 80 روپے فی لیٹر لیوی پر اتفاق ہوا تھا، جبکہ اس وقت پٹرولیم پر مجموعی طور پر 117 روپے تک لیوی وصول کی جا رہی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ اگر لیوی نہ بڑھاتے تو آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری میں مشکلات پیش آتیں، کئی ممالک نے پٹرولیم پر ٹیکس کم کیے ہیں، لیکن پاکستان معاشی پروگرام کی وجہ سے ایسا نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا ڈیزل اور پٹرول کی بجائے کروڈ آئل خریدنے پر فوکس ہے، پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 48 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،یو اے ای نے پٹرولیم کا بڑی پیداواری ملک ہونے کے باوجود قیمت بڑھائی یو اے ای میں قیمت 72 فیصد، نیوزی لینڈ میں 88 فیصد بڑھی.

Comments