گلے میں 10 کلو لوہا کیوں پہن رکھا ہے ؟ ٹریفک وارڈن نے روکا تو ملنگ کا جواب ملاحظہ کریں ۔۔۔۔
جیسے پڑھے لکھے بغیر کوئی اینکر نہیں بن سکتا اور سخت ٹریننگ کے بغیر کوئی پولیس افسر نہیں بن سکتا ویسے ہی خود کو تکلیف دیے بغیر میں اس مقام پر نہیں پہنچ سکتا جس پر جانا چاہتا ہوں ، میں اپنے مرشد کےعشق میں گرفتار ہوں یہ زنجیریں نہیں زیور ہیں اور یہ جوتی مرشد کی جوتی ہے یہ ہیلمٹ کی طرح میری حفاظت کرتی ہے ۔ صبح گھر سے نکلتا ہوں تو چوم کر اسے گلے میں ڈال لیتا ہون ۔۔۔ میری باتیں آپ کو تب سمجھ آئیں گے جب آپ کے اندر وہ عشق ہو گا جو اپنے مرشد کے لیے میرے اندر ہے ۔۔۔۔۔
ٹریفک وارڈن کو مسکراتے دیکھ کر یہ نہ سمجھیے گا کہ ملنگ بچ کر نکل گیا ، نہیں جناب شاہ جی کو 2000 والا چالان ہونے کے بعد ہی جانے کی اجازت ملی۔

Comments
Post a Comment