لائیو سٹریم پر 10 کروڑ کے گفٹس لٹانے والا بھی جنازے میں نہ آیا

لائیو سٹریم پر 10 کروڑ کے گفٹس لٹانے والا بھی جنازے میں نہ آیا

مشہور پاکستانی ٹک ٹاک ہوسٹ Immi Rana کے انتقال کے بعد ڈیجیٹل دنیا کا سب سے کڑوا اور تلخ سچ سامنے آ گیا! 💔
سوشل میڈیا کی چکا چوند اور جھوٹی محبتوں کا پول اس وقت کھل گیا جب معروف پاکستانی ٹک ٹاک ہوسٹ امی رانا (Immi Rana) کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آئی۔ کل تک جن کی لائیو سٹریم پر لاکھوں کا رش رہتا تھا اور کروڑوں روپے کے گفٹس برسائے جاتے تھے، آج ان کے آخری سفر میں ان کا حال پوچھنے والا کوئی نہ تھا!
اس وائرل کہانی کے کچھ دل دہلا دینے والے پہلو:
کچھ عرصہ قبل جب امی رانا کی لائیو براڈکاسٹ پر "شاہ" نامی گفٹر نے بے تحاشا گفٹنگ کر کے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے 50 لیول مکمل کیے تو یہ خبر پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، کیونکہ لیول 50 تک پہنچنے کے لیے تقریباً 10 کروڑ روپے کے کوائنز لٹانے پڑتے ہیں۔
اس وقت امی رانا جذباتی ہو کر رو پڑی تھیں اور انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس گفٹر کو اپنا "فرشتہ" قرار دیا تھا۔
مگر ڈیجیٹل دنیا کی بے حسی دیکھیے کہ ان کے انتقال کے بعد نہ تو لاکھوں فالوورز میں سے کوئی جنازے میں شریک ہوا اور نہ ہی اہلِ خانہ سے تعزیت کی، حتیٰ کہ کروڑوں لٹانے والا وہی گفٹر بھی اس خبر کے بعد کسی دوسری لڑکی کی لائیو سٹریم پر گفٹنگ کرتا نظر آیا!
واقعی اس فانی دنیا کا کوئی بھروسہ نہیں کہ کب م-وت کا بلاوا آ جائے۔ دولت، شہرت، فالوورز اور جھوٹے رشتے سب یہیں رہ جاتے ہیں؛ قبر میں انسان کے ساتھ صرف اس کے اپنے اعمال ہی جاتے ہیں۔

Comments